• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا، 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

شائع January 16, 2023
پولیس کے مطابق لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے— فائل فوٹو / اے ایف پی
پولیس کے مطابق لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے— فائل فوٹو / اے ایف پی

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس لیکیج کے دھماکے کے نیتجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں صبح سویرے گیس لیکیج کے دھماکے سے 50 سالہ شرف الدین اور ان کے 5 بچے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب شرف الدین لیکج والے گیس سلنڈر سے منسلک ہیٹر کو جلانے کی کوشش کررہے تھے۔

دھماکے کے بعد گھر کا ایک حصہ مہندم ہوگیا جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 14 برس کے درمیان ہیں۔

دھماکے اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کوئٹہ سوال ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ ضعیت اللہ، 6 سالہ عائشہ، 7 سالہ حیبت اللہ ، 12 سالہ عافیہ اور 14 سالہ عائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔

کوئٹہ میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے، زیادہ تر لوگ سردی سے بچنے کے لیے گیس سلنڈروں پر انحصار کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024