• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

چین کا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

شائع February 2, 2023
— فائل فوٹو: مریم اورنگزیب/ٹوئٹر
— فائل فوٹو: مریم اورنگزیب/ٹوئٹر

چین کے صدر شی جن پنگ نے سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور تعاون کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کو فروغ دینے، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

چین کے صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

علاوہ ازیں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پشاور دہشت گرد حملے میں جانی نقصان پر تعزیتی پیغام دیا۔

وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور گہری ہمدردی پر تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں یکجہتی کے اس مظاہرے کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے عوام کے تعاون سے ہم دہشت گردوں کو کچل کر اپنی سرزمین سے ختم کر دیں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024