• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیویارک: ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے والے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق، ملزم گرفتار

شائع February 8, 2023
مقتول پولیس افسر عدید فیاض—تصویر نیویارک پولیس
مقتول پولیس افسر عدید فیاض—تصویر نیویارک پولیس

نیویارک میں گولی کا نشانہ بننے والے پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر عدید فیاض دم توڑ گئے، پولیس نے اس سلسلے میں ایک 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

نیویارک پولیس کی ٹوئٹ میں نوجوان افسر کی موت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’پولیس افسر عدید فیاض ایک والد، ایک شوہر، ایک بیٹے اور ہمارے عظیم شہر کے محافظ تھے‘۔

انہیں ہفتے کی رات گولی ماری گئی تھی اور منگل کے روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نیویارک کے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق سالہ عدید فیاض کو اس وقت ڈکیتی کے دوران گولی ماری گئی تھی جب وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، وہ 5 برس سے پولیس کے ساتھ منسلک تھے اور ان کے سوگواران میں بیوہ اور 2 بچے شامل ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہفتے کی شام 7 بجے سے کچھ پہلے عدید فیاض اپنے بہنوئی کے ہمراہ ایک کار خریدنے کے لیے بروکلین میں کسی سے ملنے گئے تھے۔

پولیس سربراہ نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات ملزم رینڈی جونز سے ہوئی جس نے ان سے پوچھا کہ ان دونوں میں سے کسی کے پاس اسلحہ تو نہیں، جب انہوں نے کہا نہیں تو ملزم نے عدید فیاض کو قابو کرلیا اور سر پر بندوق رکھ کر رقم کا مطالبہ کیا۔

تاہم پولیس افسر کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے انہیں گولی مار دی، جس پر ان کے بہنوئی نے عدید کی بندوق نکال کر ملزم پر جواب فائر کرنے کی کوشش میں 6 گولیاں چلائیں لیکن ملزم 2011 کے ماڈل کی بی ایم ڈبلیو میں فرار ہوگیا جو اس کی والدہ کی تھی۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جاسوسوں نے ایک افسر کو گولی مارنے کے لیے مطلوب ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا جس پر ابھی فردِ جرم عائد ہونی ہے’۔

پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی 3 مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس تحقیقات پر 24/7 مسلسل کام کر رہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم رینڈی جونز کو جائے وقوع سے 50 میل دور ڈیز ان ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ہفتے کی رات بروکلین میں ہونے والی ڈکیتی کے بعد رینڈی جونز اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ وہاں چھپا ہوا تھا۔

نیویارک پولیس کے کمشنر کیچینٹ سیویل نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم کو نیویارک پولیس کے ایک جاسوس نے وہ ہتھکڑی لگائی تھی جس کا استعمال عدید فیاض زخمی کرتے تھے۔

نیویارک کے محکمہ پولیس کے چیف آف ڈیٹیکٹیوز جیمز ایسیگ کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے تھے کہ وہ جان لے کہ اس نے اس افسر کے ساتھ کیا کیا اور اس افسر کی ہتھکڑیاں اس کے ہاتھوں میں ہیں، میرے خیال میں یہ ایک طاقتور پیغام ہے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ رینڈی جونز پر عدید فیاض کے کیس میں منگل کے روز فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024