• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جیل بھرو تحریک: شاہ محمود قریشی 30 دن کیلئے اٹک جیل منتقل

شائع February 24, 2023
پی ٹی آئی کے قائدین نے گرفتاری دے دی تھی—فوٹو: شاہ محمود قریشی ٹوئٹر
پی ٹی آئی کے قائدین نے گرفتاری دے دی تھی—فوٹو: شاہ محمود قریشی ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت جنہوں نے پولیس کو رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی، انہیں پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی کو ایک مہینے کے لیے اٹک جیل میں بھیج دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ (22 فروری) کو شاہ محمود قریشی کے علاوہ لاہور میں جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتاری دینے والے اعجاز چوہدری، اسد عمر، اعظم سواتی اور دیگر رہنماؤں کو لاہور کی سینٹرل جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز (23 فروری) کو اعظم سواتی کو رحیم یار خان جیل، ولید اقبال کو لیہ، عمر سرفراز چیمہ کو بکھر اور مراد راس کو ڈیرہ غازی خان میں منتقل کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ 3 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (23 فروری) پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تحت جیل جانے والے رہنماؤں نے رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر ولید اقبال، عمر چیمہ، مراد راس، جان مدنی، اعطم نیازی اور احسان ڈوگر کی بازیابی کے لیے ایک سے زائد درخواستیں دائر کی تھیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے مشترکہ درخواست دائر کی تھی جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024