• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایران سے 77 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن بے دخل

شائع March 13, 2023
تمام ڈی پورٹ شہریوں کو  ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں  سے گرفتار کیا گیا — فائل فوٹو: ڈان
تمام ڈی پورٹ شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں سے گرفتار کیا گیا — فائل فوٹو: ڈان

ایرانی حکام نے اتوار کے روز 77 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان بارڈر کے ذریعے ملک بدر کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 31 کا تعلق پنجاب، 19 کا تعلق خیبرپختونخوا، 8 کا بلوچستان اور 19 کا تعلق سندھ سے تھا، جنہیں تفتان رہداری گیٹ پر لیویز فورس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ تارکین وطن ترکیہ اور یورپی ممالک پہنچنا چاہتے تھے۔

ان تمام ڈی پورٹ شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 فروری کو بھی ایرانی حکام نے ضلع چاغی کے قریب میرجاوہ تفتان سرحد سے مزید 85 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا تھا۔

ڈی پورٹ ہونے والوں میں 38 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق بلوچستان، 9 کا تعلق سندھ اور 4 شہریوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا، ان شہریوں کو بھی تفتان رہداری گیٹ پر لیویز فورس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024