• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

چینی قونصل جنرل کی سماجی، معاشی ترقی میں سی پیک کے کردار کی تعریف

شائع April 6, 2023
چینی قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک ترقی کے نئے دور کے لیے مل کر کام کر رہےہیں—فائل/فوٹو: ڈان
چینی قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک ترقی کے نئے دور کے لیے مل کر کام کر رہےہیں—فائل/فوٹو: ڈان

لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شرین نے پاک-چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کی تعریف کرتے ہوئے منصوبے کو انقلابی انفرااسٹرکچر منصوبہ قرار دیا جس سے ملک میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے راہ ہموار ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی قونصل جنرل ژاؤ شرین لاہور میں سی پیک سے متعلق منعقدہ تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب میں سے خطاب کیا، جس کا عنوان’سی پیک-10 سال اور گراس روٹ اثرات’ تھا، جو لاہور میں چینی قونصلیٹ اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کے مثبت اثرات پڑے ہیں اور گوادر پورٹ، توانائی، ٹرانسپورٹیشن اور صنعتی تعاون جیسے کلیدی شعبوں میں بہتری آگئی ہے اور عوام کو ٹھوس فوائد ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی اہمیت صرف مخصوص منصوبوں تک محدود نہیں ہے لیکن حقیقت میں ثقافتی اور باہمی ترقی کے ذریعے چین اور پاکستان کے عوام کو قریب لایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے چین ترقی کے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے‘۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ مضمون نویسی کا مقابلہ اور اس طرح کے پروگرام سی پیک کا بیانیہ درست سمت رکھنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب میں تہنیت مبین الحق، رابعہ ظہور، فوزیہ ناز، حارث مسعود اور کامران کو انعامات دیے گئے جنہوں نے مقابلے میں پہلی 5 پوزیشنز حاصل کی تھیں۔

آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی اور صدر یاسر حبیب خان کا کہنا تھا کہ سی پیک ترقی کا سفر جاری رکھے گا جو کہ اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو ترقی کی راہ میں ڈال دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024