• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بچت سرٹیفکیٹس پر ریٹرنز میں وسیع مارجن سے اضافہ

شائع April 8, 2023
بچت سرٹیفکیٹس پر ریٹرنز میں اضافہ شرح سود میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے—فائل/فوٹو: ڈان
بچت سرٹیفکیٹس پر ریٹرنز میں اضافہ شرح سود میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے—فائل/فوٹو: ڈان

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں بڑا اضافہ کرکے 21 فیصد کرنے اور سیکنڈری مارکیٹ کوپنز میں تاریخی اضافے کے بعد سینٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے تمام قومی بچت اسکیموں پر واضح مارجن سے منافع کا ریٹ بڑھا دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے ریٹس ڈپازٹ اور سرمایہ کاری پر لاگو اور 10 اپریل سے نافذ ہوں گے، ریٹس میں اضافہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد سب سے زیادہ ہے جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود اور رواں ہفتے کے اوائل میں ٹریژری بلز کے 22 فیصد اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

بچت اکاؤنٹس اور سرٹیفکیٹس پر ریٹرنز مرکزی بینک کی شرح سود کی پالیسی سے جڑے ہوئے ہیں اور معمول کے مطابق کم بچت کے حامل افراد کے لیے حکومتی بجٹ سے بری طور پر متاثر ہوئے بغیر بہتر ریٹرنز یقینی بنانے کے لیے معمولی اضافہ کیا جاتا ہے۔

تاہم حکومت بانڈز اور ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری پر سیکنڈری مارکیٹ کو 21 فیصد ادا کر رہی ہے لیکن تاحال اپنے شہریوں کو کم تر ریٹرنز کی ادائیگی کر رہی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز کی سیریز کے مطابق سی ڈی این ایس نے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر 261 بیسس پوائنس کے اضافے کے ساتھ 14.87 فیصد کردیا ہے، گزشہ برس مئی میں ریٹ 9.29 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹس اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر ریٹرنز 264 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 16.56 فیصد کردیے گئے ہیں۔

معمول کے انکم سرٹیفکیٹس پر ریٹرنز مجموعی سرمایہ کاری کا 12.84 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس میں 24 بیسز پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین سالہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز اکاؤنٹ پر منافع کا مارجن پہلے 5 منافع کے لیے 400 بیسز پوائنٹس سے زائد کا اضافہ کرکے 17 فیصد کردیا گیا تھا اور 6 منافع کے لیے 17.8 فیصد کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے مذکورہ کیٹگری کے لیے اوسط ریٹرنز اب 17.13 فیصد پر کھڑی ہے جو اس سے پہلے 13.1 فیصد تھے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر ریٹرنز 400 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے اور 18.5 فیصد ہے۔

دوسری جانب مختصر مدتی بچت سرٹیفکیٹ پر ریٹرنز 3، 6 اور 12 ماہ کے دورانیے کے لیے بالترتیب 19.92 فیصد، 19.64 فیصد اور 19.82 فیصد اضافہ کیا گیا تھا اور یہ اضافہ تقریباً 380، 364 اور 386 بیسز پوائنٹس تھا۔

سی ڈی این ایس نے تمام ریجنل دفاتر کو ہدایات کے ساتھ نئی ریٹ شیٹ جاری کردی ہے کہ موجودہ خالی بچت سرٹیفکیٹس، ریگیولر انکم سرٹیفکیٹس اور ڈیفنس بچت سرٹیفکیٹس کا موجودہ اسٹاک اب 10 اپریل سے نئی ریٹس کے ساتھ جاری کردیا جائے گا۔

قومی بچت اسکیموں کے ریٹس کا اعلان ہر دوماہ میں کیا جاتا ہےاور اس کو طویل مدتی پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز سے منسلک کردیا جائے، جہاں تک گزشتہ ہفتے کی نیلامی کا تعلق ہے تو 3 ماہ اور 10 سال کے ریٹرنز پر پی آئی بیز کا رینج 21 فیصد سے زیادہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024