• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لودھراں میں پولیس نے ’سیریل ریپسٹ‘ گرفتار کرلیا

شائع April 11, 2023
پولیس نے مقدمات کے اندراج کے بعد ملزم کو حوالات میں بند کر دیا— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک
پولیس نے مقدمات کے اندراج کے بعد ملزم کو حوالات میں بند کر دیا— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک

لودھراں میں گیلی والا پولیس نے کم عمر لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے والدین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) لودھراں کے پی آر او عمران عمر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ملزم کو گنے کے کھیت میں اپنے بیٹے سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

پی آر او نے الزام لگایا کہ ملزم سیریل ریپسٹ ہے کیونکہ اس نے دو دیگر لڑکوں کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کی تھی جن کی شناخت پولیس نے کی تھی، پولیس نے مقدمات کے اندراج کے بعد ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔

دریں اثنا کہروڑ پکا پولیس نے گوجرانوالہ سے ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔

قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم وقاص عرف کاشی نے تقریباً 6 سال قبل مبینہ طور پر اکرم نامی ایک شخص کو قتل کیا تھا اور قتل کے بعد پراسرار طور پر غائب ہو گیا تھا جس کے بعد اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں بغداد الجدید پولیس اور سی آئی اے پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کے 3 گروہوں کو پکڑ کر ان کے قبضے سے چھینی گئی 34 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں اور 8 ڈکیتوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او کے پی آر او عمر سلیم کے مطابق بغداد الجدید گینگ سے 20 چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں، جعلی رجسٹریشن نمبر پلیٹس اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئیں، گروہ کے تین ارکان عمیر سلیم، محمد شان اور عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے تین ساتھی جن کی شناخت محمد قاسم، عرفان اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے فرار ہوگئے۔

سی آئی اے حکام نے بتایا کہ ٹنڈو گینگ سے چھینی گئی 8 موٹرسائیکلیں اور دو لوڈرز برآمد کر لیے گئے ہیں، گینگ کے دو ارکان جن کی شناخت ریحان عرف ٹنڈو اور محمد سلیمان کے نام سے ہوئی، انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا ساتھی علی مفرور ہے۔

دوسری جانب عباس نگر پولیس نے جنیدی گینگ سے 6 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور ساتھ ہی ساتھ مویشی برآمد کر کے اس کے تین ارکان شہزاد اقبال، محمد نادر اور اعجاز کو گرفتار کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024