• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چمن: غیر آباد گھر میں بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

شائع April 15, 2023
بچے ایک غیر آباد گھر میں کھیل رہے تھے—تصویر بشکریہ کوئٹہ وائس
بچے ایک غیر آباد گھر میں کھیل رہے تھے—تصویر بشکریہ کوئٹہ وائس

بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے رحمٰن کہول میں ایک غیر آباد گھر میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے وہاں کھیل میں مشغول 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ان کی شناخت 12 سالہ عبدالمتین اور 10 سالہ عبدالقدوس کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرا بچہ 7 سالہ بشیر احمد زخمی ہوا تھا جسے ابتدائی طور پر چمن کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں اسے علاج کے لیے کوئٹہ بھجوایا گیا لیکن وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

چمن کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ تفتیش جاری ہے کہ کیا بچے اس چیز سے کھیل رہے تھے جس سے دھماکا ہوا، یا ہو سکتا ہے کہ اسے جگہ پر نصب کیا گیا ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ گھر افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے دوران افغان طالبان کے زیر استعمال تھا۔

تاہم کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہ بہت سے کمپاؤنڈز کو چھوڑ کر واپس افغانستان چلے گئے۔

ایک سینئر سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو گھر کا معائنہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا کیونکہ انتظامیہ کو متروکہ مکان کے اندر مزید دھماکا خیز مواد کا شبہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024