• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کشمور میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

شائع April 15, 2023
کشمور میں پولیس چوکی پر حملے میں زخمی اہلکار ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا ہے— فوٹو: ڈان نیوز
کشمور میں پولیس چوکی پر حملے میں زخمی اہلکار ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا ہے— فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے ضلع کشمور کے قریب گھیل پور کے کچے کے علاقے میں زیر تعمیر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

کشمور-کندھ کوٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عرفان علی سموں نے بتایا کہ علاقے میں نئی پولیس چوکیاں قائم کی جا رہی تھیں کہ ڈاکوؤں نے اچانک پولیس پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ اس کے نتیجے میں پولیس اہلکار صابر علی اور احد علی ڈومکی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بخشا پور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر گل محمد مہر سمیت چار دیگر زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال لے جایا گیا جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو سول ہسپتال کشمور منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پورے ضلع سے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ 3 اپریل کو پیش آیا تھا جب ڈاکوؤں نے پولیس کے ایک بڑے دستے پر حملہ کیا تھا جو ڈاکوؤں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کو آزاد کرانے کے لیے ضلع کندھ کوٹ کے درانی مہار ندی کے علاقے میں آپریشن کر رہی تھی۔

مذکورہ واقعے میں ایک ایس ایچ او شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024