• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گرمی سے چھٹکارا پانے کیلئے ناریل کے پانی سے بنے مشروب سے لطف اٹھائیں

— فائل فوٹو: ہیلتھ لائن ویب سائٹ
— فائل فوٹو: ہیلتھ لائن ویب سائٹ

ناریل کا پانی جدید مشروبات میں شمار ہوتا ہے، یہ قدرتی طور پر میٹھا اور ہائیڈریٹڈ ہے اور اس مشروب میں پوٹاشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

گرمی میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے، یہ نہ صرف ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے مفید ہے بلکہ اس کے پینے سے آپ دن بھر تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق ناریل کا پانی دل اور گردے سمیت آپ کی صحت کو بھرپور فائدے پہنچاتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ ناریل کا پانی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے، اس میں موجود میگنیشیم ٹائپ 2 ذیابیطس اور پری ذیابیطس والے مریضوں کے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ بات اہم ہے کہ ناریل کے پانی میں کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں (جو گلوکوز میں تبدیل ہوتے ہیں) لہٰذا اگر آپ ذیابیطس یا پری ذیابیطس کے مریض ہیں تو ناریل کا پانی استعمال کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر یا ماہر غذائیت سے ضرور رابطہ کریں۔

البتہ آج ہم ناریل کی خصوصیات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ مزیدار مشروبات کی تراکیب شیئر کریں گے:

آم اور ناریل کا پانی کے ساتھ مشروب

آم نہ صرف کھانے میں مزیدار ہوتے ہیں بلکہ یہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، اس میں فائبر آکسیڈینس اور وٹامنز ہوتے ہیں جو صحت کو توانائی بخشتے ہیں، ایسے بہترین پھل کے ساتھ ناریل کا پانی شامل کرلیا جائے تو آپ دن بھر تروتازہ رہیں گے۔

اجزا

1/2 کٹے ہوئے آم

ناریل پانی

تخم ملنگا

ترکیب:

تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

ایک گلاس میں چند آئس کیوبز ڈالیں۔

2 چمچ تخم ملنگا اور بلینڈ کیے ہوئے آمیزے کو گلاس میں ڈال لیں۔

اچھی طرح مکس کریں اور انجوائے کریں۔

ناریل کا پانی اور دودھ کے ساتھ مشروب

اجزا

ناریل کا پانی

دودھ

الائچی پاؤڈر

شکر

کاجو

بادام

ترکیب

بلینڈر میں ناریل کا پانی، دودھ اور الائیچی پاؤڈر اور چینی شامل کرکے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

اب اسے گلاس میں ڈالیں اور اور بادام اور کاجو سے گارنش کرکے لطف اٹھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024