• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

والدین اپنے بچوں کی کامیابیوں کا جشن کس طرح منائیں؟

شائع May 4, 2023
— فوٹو: آن لائن
— فوٹو: آن لائن

بچوں کی کامیابی کا جشن منانا اہم ہے، یہ جشن صرف سالگرہ، شادی تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ بچوں کی زندگی میں آنے والی چھوٹی سے چھوٹی کامیابی کو بھی بھرپور انداز سے منانا چاہیے۔

تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں اکثر لوگ ایک کام مکمل کرکے تیزی سے آگے نکل جاتے ہیں لیکن اس دوران اپنے آپ کو انعام دینا یا اس کامیابی کا جشن منانا بھول جاتے ہیں۔

اگر آپ کے بچے نے امتحان میں انتھک محنت سے کامیابی حاصل کی ہے، یا کسی نے گریجویشن مکمل کی ہے، کسی نے آرٹ کلاس میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے یا کوئی کھیل میں کامیاب ہوا ہے، ان کامیابیوں کا جشن منانے سے بچوں کو یہ دکھانے کا موقع ملتا ہے کہ والدین کو ان پر فخر ہے۔

یہی نہیں بلکہ ایسا کرنے سے بچوں میں اعتماد اور بھروسے میں اضافے ہوتا ہے۔

کوئی بھی کامیابی چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی، بچوں کے لیے ہر لحاظ سے اہم ہوتی ہے، اس سے ان کی مہارت اور صلاحیت کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ مختلف طرح سے ہوسکتی ہے مثال کے طور پر اگر بچے کے ابتدائی دنوں کی بات کی جائے تو بچے کا پہلا قدم، بات کرنے اور پڑھنے کے انداز میں بہتری یا اس کے علاوہ تعلیمی یا کھیل کے میدان میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

کامیابی کیسے منائی جائے؟

ایسے بے شمار طریقے ہیں جن سے والدین اپنے بچے کی کامیابی کو بہتر انداز میں منا سکتے ہیں۔

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

پارٹی

مثال کے طور پراگر آپ کا بچہ امتحان میں کامیاب ہوا ہے یا گریجویشن مکمل کرلی ہے، تو آپ قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو دعوت دے کر گھر میں ایک چھوٹی سے پارٹی کا اہتمام کرسکتے ہیں، گھر کو غباروں سے سجا سکتے ہیں، کھانے کے لیے ہلکے پھلکے پکوان کا اہتمام کرسکتے ہیں۔

اس سے گھر آئے مہمان جب بچے کو تحفے تحائف دیں گے تو بچے بھی خوش رہیں گے۔

سیر و تفریح

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ فیملی کے ساتھ کسی خوبصورت جگہ پر سفر کے لیے جاسکتے ہیں۔

لازمی نہیں کہ آپ کسی دوسرے ملک جائیں، میوزیم، پارک، ساحل سمندر یا کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھائیں اور لطف اندوز ہوکر زندگی کے اہم لمحات کو فیملی کے ساتھ یاد گار بناسکتے ہیں۔

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

اسکریپ بُک بنائیں

بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے بچے کی کامیابی کی بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر کو ایک اسکریپ بُک میں چسپاں کرلیں، یہ بچے کے لیے انوکھا اور خاص تحفہ ہوسکتا ہے۔

اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ وہ اپنی پرانی کامیابیوں کو یاد کرکے پر اعتماد محسوس کرے گا۔

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

خط لکھیں

لکھنا ایک ہنر ہے، اور کئی لوگ اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار لکھ کر کرتے ہیں، والدین خط لکھ کر اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کرسکتے ہیں۔

ویسے تو والدین کو اپنے بچوں کی کامیابی پر حوصلہ افزائی کے کچھ الفاظ لازمی بولنے چاہئیں تاہم اگر آپ کوئی تحفہ دینا چاہتے ہیں تو کسی کاغذ پر لمبی تحریر کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں اور انہیں یہ احساس دلا سکتے ہیں کہ آپ کو اپنے بچوں کی کامیابی پر کتنا فخر ہے۔

بچوں کی کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا، ان کی تعریف کے لیے چند الفاظ کہنے سے بچوں کا حوصلہ بڑھتا ہے، اور مستقبل میں انہیں مزید مشکل راستے طے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ایسا کرنے سے والدین اور بچے کے تعلقات مضبوط رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024