• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا آپ کھانا کھانے کے فوری بعد سوجاتے ہیں؟ تو پھر خبردار ہوجائیں

شائع May 10, 2023
فوٹو: آن لائن ویب سائٹ
فوٹو: آن لائن ویب سائٹ

کہا جاتا ہے کہ کھانا کھانے کے فوری بعد سونے یا لیٹنے سے موٹاپا ہوسکتا ہےکیونکہ نیند کے دوران میٹابولزم کا عمل سست ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود کیلوریز فیٹ میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق کھانا کھانے کے بعد سونے سے یا لیٹ جانے سے معدے میں تیزبیت بڑھنے کی وجہ سے بدہضمی ہوسکتی ہے، تاہم اگر آپ ایسڈ ریفلکس یا گیسٹرو ایسوفیجیل ریفلکس جیسی بیماری میں مبتلا ہیں تو کھانے کے بعد 3 گھنٹے تک لیٹنے یا سونے سے گریز کریں۔

ایسڈ ریفلکس یا گیسٹرو ایسوفیجیل ریفلکس ایسی حالت کو کہتے ہیں جب کسی انسان کا ہاضمہ بہتر نہ ہو، ایسی صورتحال میں انسانی کو قے کا سامنا ہوسکتا ہے اس کے علاوہ سینے میں جلن بھی محسوس ہوسکتی ہے۔

عام طور پر ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ رات کو کھانے کے بعد 2 سے 3 گھنٹے تک سونے سے گریز کریں۔

کھانا کھانے اور سونے کے درمیان 3 گھنٹے کا وقفہ رکھنے سے نیند کی خرابی اور وزن بڑھنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

فوٹو: آن لائن ویب سائٹ
فوٹو: آن لائن ویب سائٹ

کھانا اور نیند کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

فارما ایزی کی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کہتے ہیں جن کھانوں میں زیادہ پروٹین ہوتا ہے مثال کے طور پر مچھلی، بادام وغیرہ کھانے سے رات کو پرسکون نیند آسکتی ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان میں ٹرپٹوفن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ آپ کے جسم میں موجود میلاتونین (melatonin) اور سروٹونین (serotonin)کو میٹابولائز کرنا ہے جس سے نیند آسانی سے آتی ہے۔

تاہم بہت سے لوگ رات گئے تک غیر صحت بخش غذائیں کھاتے ہیں، مثال کے طور پر تلے ہوئی فرائز، کوکیز، ڈونٹس، پیزا، برگر وغیرہ۔

رات کو ایسی غذائیں کھا کر سونے سے موٹاپے میں اضافہ اور بدہضمی ہوسکتی ہے۔

سونے سے قبل کونسی غذائیں نہ کھائیں؟

رات کے کھانے کے چند گھنٹے اگر آپ کو بھوک لگی ہے تو ان غذاؤں کو کھانے سے اجتناب کریں جن میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہو۔

مثال کے طور پر ان میں چاکلیٹ، ٹماٹر سے بنی اشیا، ڈیری مصنوعات، کولڈ ڈرنک، کافی اور فرنچ فرائز شامل ہیں۔

سونے سے قبل کونسی غذائیں کھائیں؟

اگر آپ رات کو کھانا کھانے کے چند گھنٹے بعد بھی بھوک محسوس کررہے ہیں تو ہلکی پھلکی غذاؤں کا استعمال کریں، ایسی غذائیں کھائیں جو آسانی سے ہضم ہوجائیں اور کیلوریز بھی کم ہوں۔

مثال کے طور پر، انڈے، کیلے، بادام، کیوی، مچھلی، اخروٹ، شہد کھاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024