عمران خان کے خلاف ’توہینِ مذہب کارڈ‘ استعمال کرنے پر امریکی رپورٹ میں تنقید
عالمی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ امریکی رپورٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ’توہین مذہب کارڈ‘ استعمال کرنے پر ایک بار پھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی مذہبی آزادی سے متعلق واشنگٹن میں جاری ہونے والی امریکی رپورٹ 2022 کے دوران پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کرتی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کئی سیاسی رہنماؤں نے اپنے سیاسی حریفوں پر حملہ کرنے کے لیے اشتعال انگیز مذہبی لہجے کا استعمال کیا۔