• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

انفنکس کے بہترین کیمرا کے حامل سستے فون متعارف

شائع May 23, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ موبائل بنانے والی چین کی ملٹی نیشنل کمپنی انفنکس نے نوٹ اور ہاٹ سیریز کے اپنے چار سستے اور معیاری فون پیش کردیے۔

کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے نوٹ سیریز کے تینوں فونز کو بہترین کیمرا کے حامل سستے فون قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے ہاٹ سیریز کے ایک فون کو بیٹری کے حوالے سے سب سے شاندار قرار دیا جا رہا ہے، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں پانچ پرسنٹ چارجنگ رہ جانے کے بعد بھی صارفین دو گھنٹے تک فون کالز کر سکتے ہیں۔

انفنکس ہاٹ 30 پلے

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اس فون کو کمپنی نے سب سے طاقتور بیٹری کا فون قرار دیا ہے، جسے اگرچہ دیر سے متعارف کرایا جانا تھا لیکن کمپنی نے اسے نوٹ سیریز کے تین فونز کے ساتھ پیش کردیا۔

ہاٹ 30 پلے کو 82۔6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں اوکٹا کور کا سی پی یو اور میڈیا ٹیک کی چپ دی گئی ہے۔

فون کے بیک اور فرنٹ پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 16 میگا پکسل کیمرا کے ساتھ ایک مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر دیے جانے کے علاوہ اسے 4 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کی سب سے اہم بات اس کی طاقتور 6 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 18 واٹ کا فاسٹ چارجر ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون 48 دن تک بھی چارجنگ چلانے کی اہلیت رکھتا ہے جب کہ بیٹری میں 5 پرسنٹ چارجنگ رہ جانے پر بھی اس سے دو گھنٹے تک فون کالز کی جا سکتی ہیں۔

کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر اس کی پاکستانی قیمت 60 ہزار روپے تک ہوگی اور مذکورہ فون جلد ہی پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا۔

نوٹ 30 سیریز

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

کمپنی نے نوٹ 30 سیریز کے تین فونز پیش کیے ہیں، جن کی اسکرین ایک جتنی ہی یعنی 87۔6 انچ رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے نوٹ 30، نوٹ 30 فائیو جی اور نوٹ 30 پرو کو پیش کیا ہے اور تمام فونز کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔

کمپنی نے تینوں فونز کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ تینوں فونز میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

نوٹ 30 کے بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ اس کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کے کیمروں میں بھی مصنوعی ذہانت کے فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔

فون کو 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی نے بھی اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر اس کی قیمت پاکستانی 65 ہزار روپے تک ہوگی۔

اسی طرح کمپنی نے نوٹ 30 فائیو جی کے بیک پر بھی دو کیمرے جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا ہے۔

فائیو جی سپورٹڈ فون کے بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر بھی 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اسے 4 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا ہے۔

کمپنی نے اس فون کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر اس کی قیمت 75 ہزار سے 86 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔

فون نے نوٹ سیریز کے تیسرے فون نوٹ 30 پرو کو بھی دو بیک اور ایک سیلفی کیمرے کے ساتھ پیش کیا ہے۔

اس فون کے بیک پر دیے گئے کیمروں میں سے مین کیمرا 108 جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے لیکن اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو بھی 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے دیگر فونز کی طرح اس کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا لیکن کمپنی نے کہا ہے تمام فونز کی قیمت زیادہ سے زیادہ 86 ہزار اور کم سے کم 60 ہزار پاکستانی روپے تک ہے۔

تمام فونز کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں جلد فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024