• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

یہ ترکیب آزما کر آپ باہر کا پیزا کھانا بھول جائیں گے

چیز (cheese) سے بھرپور پیزا کھانے کا دل کرے تو آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے اپنے پیسے بچائیں اور گھر بیٹھے منٹوں میں تیار کریں۔

کھانے کے شوقین افراد کے لیے آج ہم ایک اور ترکیب لے کر آئے ہیں۔

بے وقت بھوک سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے اس کا حل تلاش کریں، آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے کم وقت اور کم پیسوں میں مزیدار پیزا تیار کریں۔

اجزا

تیل تلنے کے لیے

چھوٹے پیاز کا آدھا حصہ

مرغی کا گوشت (چھوٹے ٹکڑے) (50 گرام)

لال مرچ (ایک سے دو چمچ)

ادرک/لہسن پاؤڈر ایک چمچ

نمک (حسب ضرورت)

کالی مرچ (حسب ضرورت)

اوریگانو (حسب ضرورت)

موزریلا چیز (mozzarella cheese)

ترکیب

ایک فرائی پین میں تیل ڈالیں پھر اس میں پیاز، لال مرچ، مرغی کے گوشت کے ٹکڑے، ادرک لہسن پاؤڈر، اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

پھر اس میں دو کھانے کے چمچ پانی ڈالیں اور مزید 5 منٹ تک پکائیں۔

اب ایک بریڈ کا سلائس لیں، اس کی سطح پر چمچ کی مدد سے کیچپ کو چاروں طرف پھیلا دیں۔

اب اس میں تیار کی ہوئی چکن شامل کریں، اور شملہ مرچ اور پیاز کے ٹکڑے شامل کرلیں، اس کے بعد موزریلا چیز (mozzarella cheese) اور اوریگانو، کالی مرچ شامل کرلیں۔

بریڈ کو گرم فرائی پین میں رکھیں اور برش کی مدد سے تیل لگا لیں اور چیز نرم ہونے تک اسے ہلکی آنچ پر ڈھکنا بند کردیں۔

جب فرائی پین سے دھواں اٹھنے لگے تو بریڈ کو توے سے نکال لیں اور مزیدار بریڈ پیزا سلائس کو گھر بیٹھے انجوائے کریں۔

اس ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024