• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

شائع June 11, 2023
آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا — فوٹو: آئی سی سی
آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا — فوٹو: آئی سی سی

آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا کیننگٹن اوول لندن میں جاری تھا جہاں بھارتی ٹیم کو مسلسل دوسرے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل میچ میں بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا نے مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 296 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 270 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 234 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور یوں کینگروز نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 209 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولنڈ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے، میچ کے پانچویں روز بھارت نے 444 کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں وکٹوں کے نقصان 3 پر 164سے دوبارہ اننگز آغاز کیا لیکن وہ 234 پر آل آؤٹ ہو ہوگیا، پانچویں دن لنچ سے قبل ہی صرف 24 اوورز میں 70 رنز پر اس نے سات وکٹیں گنوا دیں۔

اسکالٹ بولانڈ نے اپنے پہلے اوور میں ہی اسٹار بلے ویرات کوہلی سمیت دو بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آف اسپنر نیتھن لیون نے 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی اننگز میں 163 رنز کی شاندار باری کھیلنے پر ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

آسٹریلیا اب تک یہ ایک بڑا کرکٹ ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم تھا جسے بھی اب اس نے حاصل کرلیا، پیٹ کمنز کی ٹیم اب آئندہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میں بلند مورال کے ساتھ جا رہی ہے۔

اس میچ میں کرکٹ کے تمام سابقہ ریکارڈز بھارت کے خلاف تھے جس میں سے ایک 146 سال کی ٹیسٹ تاریخ میں چوتھی اننگز میں جیتنے کے لیے کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنائے گئے سب سے زیادہ اسکور سے زیادہ 444 رنز کا ہدف تھا، 2003 میں سینٹ جانز میں آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز نے 418 رنز کا ہدف حاصل تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی تھی جس میں بھی اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، 2021 میں ساؤتھمپٹن میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے افتتاحی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی، وہ تاحال اس عالمی ٹائنل سے محروم ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے لیے 16 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے لیے 8 لاکھ امریکی ڈالرز بطور انعام رکھے گئے تھے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈکے کرس گیفانی اور انگلینڈکے رچرڈ ایلنگ ورتھ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، انگلینڈ کے ہی رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی ایمپائر ہیں ،ریزرو امپائرسری لنکاکمار دھرم سیناجبکہ میچ ریفری ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن تھے۔

بھارتی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل، چیتشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، امیش یادیو، محمد شامی، محمد سراج

آسٹریلوی اسکواڈ: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشانے، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، اسکاٹ بولانڈ۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024