• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مزے دار پکوان ’بیف چلی ڈرائے‘ کو چائنیز رائس کے ساتھ تیار کریں

فرائی بیف چلی ڈرائے کو آپ چائنیز رائس یا سفید ابلے ہوئے چاول کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔—فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فرائی بیف چلی ڈرائے کو آپ چائنیز رائس یا سفید ابلے ہوئے چاول کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔—فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

اگر آپ گوشت کو گریوی کے ساتھ کھانا نہیں چاہتے تو اسے فرائی کرکے بھی کھا سکتے ہیں، لیکن اسے مزیدار اور لزیز بنانے کے لیے ترکیب نوٹ کرلیں۔

فرائی بیف چلی ڈرائے کو آپ چائنیز رائس کے ساتھ بھی نوش فرما سکتے ہیں، جس ہر کوئی خوشی کے ساتھ کھا سکتا ہے

اجزا

گائے کا گوشت بغیر ہڈی کا ( 1/2 کلو گرام )

سفید مرچ پاؤڈر 1/4 کھانے کا چمچ

سویا سوس ایک کھانے کا چمچ

اؤسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ

ہاٹ سوس ایک کھانے کا چمچ

پسی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ

نمک (حسب ضرورت)

انڈا (آدھا)

کارن فلور ایک چمچ

لہسن/ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

پیاز ایک کٹا ہوا

ہرا پیاز دو کٹے ہوئے

ہری مرچ 3 سے 4 عدد

چینی 2 چمچ

سفید چاول ابلے ہوئے

ترکیب

بغیر ہڈی کے گوشت کو لمبے لمبے قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں، کاٹتے ہویے خیال رکھیں کہ قتلے موٹے نہ ہوں بلکہ باریک اور پتلے ہونے چاہیے۔

اب ایک پیالے میں آدھا انڈا پھینٹ لیں، اس میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلور، نمک، سفید مرچ پاؤڈر، سویا سوس شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب اس میں لمبے کٹے ہوئے گوشت کے قتلوں ڈال دیں، جب تمام آمیزہ یکجان ہوجائے تو اسے 15 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

اب تیل کو گرم کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو اچھی طرح تل لیں، فرائی کئے ہوئے گوشت کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ وہ اس کا اضافی تیل جذب کرلے۔

اب اسی برتن میں حسب ضرورت تیل کو گرم کریں اور لہسن ادرک کا پیسٹ اور اؤسٹر سوس، ہاٹ سوس ڈال کر اسے اچھی طرح بھونیں۔

اب اس میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر مکس کریں اور پھر پیاز، ہرا پیاز، ہری مرچ، حسب ضرورت نمک، چینی، سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

آدھا کپ پانی ڈال کر اسے اتنا بھون لیں کہ گوشت اچھی طرح گَل جائے اور اسے 10 منٹ کے لیے ڈھک کر پکنے دیں۔

مزیدار بیگ چلئ ڈرائے تیار ہے ، آپ اسے ابلے ہوئے سفید چاول کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

اس ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے بھی دیکھ سکتے ہیں

،

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024