• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کار، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ، ڈبے کا دودھ بھی مزید مہنگا

شائع July 6, 2023
لکی موٹر کارپوریشن نے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا— فائل فوٹو : کیا موٹرز
لکی موٹر کارپوریشن نے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا— فائل فوٹو : کیا موٹرز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے درمیان ملک کے آٹو اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ ڈبے کے دودھ کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے پیکانٹو آٹومیٹک کی قیمت 2 لاکھ روپے بڑھا کر 38 لاکھ 25 ہزار روپے کردی تاہم پیکانٹو (مینویل) کی قیمت 33 لاکھ 50 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح اسٹانک ای ایکس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو 53 لاکھ 50 روپے میں دستیاب ہے، تاہم اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمت اضافے کے بعد 60 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی جو اس سے قبل 59 لاکھ 30 ہزار روپے کی تھی۔

اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک ایڈیشن کی قیمتیں بالترتیب بڑھا کر 73 لاکھ، 81 لاکھ 90 ہزار، 88 لاکھ 20 ہزار اور 93 لاکھ مقرر کر دی گئیں، جو اس سے قبل 70 لاکھ 50 ہزار، 79 لاکھ 40 ہزار، 85 لاکھ 70 ہزار اور 90 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب تھیں۔

سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں ایک کروڑ 4 لاکھ اور ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 8 لاکھ اور ایک کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی گئی، کمپنی نے کارنیول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جو ایک کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن نے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔

منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 3.83 فیصد اضافے کے بعد 275 روپے 44 پیسے پر آ گئی تھی، جو 27 جون کو 285 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

تاہم اگلے روز (بدھ) کو یہ رجحان برقرار نہیں رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.97 روپے اضافے کے بعد 277.41 روپے ہو گیا تھا۔

یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے بھی موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 24 ہزار سے 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، جبکہ مجاز ڈیلرز کو لکھے خط میں اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یاماہا وائی بی 125 زی (لال/کالی)، وائی بی 125 زی ڈی ایکس (لال، کالی اور گرے)، وائی بی آر 125 (لال، نیلی اور کالی) اور وائی بی آر 125 جی (میٹ گرے اور میٹ نارنجی) کی نئی قیمت بالترتیب 3 لاکھ 80 ہزار 500 روپے، 4 لاکھ 19 ہزار، 4 لاکھ 36 ہزار اور 4 لاکھ 39 ہزار ہوگی، جو اس سے قبل 3 لاکھ 56 ہزار، 3 لاکھ 91 ہزار 500، 4 لاکھ 7 ہزار اور 4 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

ڈبے کی دودھ کی قیمت میں اضافہ

20 روپے بڑھ کر کھلے دودھ کی فی لیٹر قیمت 230 روپے ہونے کے بعد ڈبے کے دودھ کی قیمت کے اضافے نے صارفین کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا ہے۔

نیسلے پاکستان لمیٹڈ نے ایک لیٹر والے ڈبے کے دودھ کی قیمت 270 روپے سے بڑھا کر 280 روپے کر دی۔

قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا جس کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔

جنوری میں ایک لیٹر دودھ کا ڈبہ 230 روپے میں دستیاب تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024