• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نیپال: سیاحتی ہیلی کاپٹر 6 مسافروں سمیت لاپتا

شائع July 11, 2023
تقریباً 6 ماہ  قبل پیش آئے حادثے میں جہاز میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی
تقریباً 6 ماہ قبل پیش آئے حادثے میں جہاز میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے — فوٹو: اے ایف پی

نیپال میں ایک ہیلی کاپٹر لاپتا ہو گیا جس میں 5 میکسیکن سیاح اور ایک نیپالی پائلٹ سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر لاپتا ہونے کی تصدیق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کی۔

ماننگ ایئر ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 4 منٹ پر ایورسٹ ریجن میں لوکلا کے قریب واقع علاقے سورک سے اڑان بھر کر دارالحکومت کٹھمنڈو کی جانب روانہ ہوا لیکن تقریباً 10 منٹ بعد ہی اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ماننگ ایئر کے عہدیدار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، ہم نے تلاش کے لیے ایک اور ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے۔

نیپال ایوی ایشن، سیفٹی کے اپنے خراب نظام کی وجہ سے بدنام ہے اور یہ تازہ ترین واقعہ مغربی نیپال میں طیارہ حادثے کے تقریباً چھ ماہ بعد رپورٹ ہوا ہے، اس حادثے میں جہاز میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہمالیائی ملک کے رن ویز دنیا کے دور دراز اور مشکل ترین رن ویز میں شامل ہیں، یہ رن ویز برف پوش چوٹیوں کے درمیان گھرے ہوئے ہیں جہاں اڑان بھرنا ماہر اور تجربہ کار پائلٹوں کے لیے بھی ایک چیلنج ہوتا ہے۔

پہاڑوں میں موسم بھی تیزی سے تبدیل ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے پرواز کے خطرناک حالات پیدا ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ نیپال کا ہوا بازی کا شعبہ ناکافی تربیت اور طیاروں کی دیکھ بھال کی ناقص صورتحال کی وجہ سے مسائل و پریشانی کا باعث ہے۔

یورپی یونین نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر تمام نیپالی جہازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024