• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

عمران خان نے فرعون کا کردار ادا کیا، پرویز خٹک

شائع August 29, 2023
جلسے سے پرویز خٹک کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی نے بھی خطاب کیا — فوٹو: ڈان
جلسے سے پرویز خٹک کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی نے بھی خطاب کیا — فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے فرعون کا کردار ادا کیا اور تمام پارٹی رہنماؤں نے ہر حال میں سختی سے ان کی پیروی کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے کاغان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو گیا، ہم فوج کے مد مقابل آکر عمران خان کو خوش نہیں کر سکتے۔

جلسے سے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ افسوس کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے معاشی بحران کو حل نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی زیر قیادت گزشتہ مخلوط حکومت کے دوران ملکی تاریخ کی بدترین بدانتظامی اور طرز حکمرانی دیکھی گئی۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت دراصل عمران خان کا ’ون مین شو‘ تھی جو بادشاہ بننا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی حکومت سے بھی بدتر ثابت ہوئی جب کہ اس میں شامل رہنماؤں نے صرف اپنے مفادات پورے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آمریت کی وجہ سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی راہ ہموار ہوئی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے تین برسوں میں پارٹی کے منشور پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم پاکستان کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے اور پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کی طرح عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جیسے قرض دہندگان سے کبھی بھی قرض حاصل نہیں کریں گے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت ہزارہ ڈویژن کو صوبہ قرار دے گی۔

اس موقع پر محمود خان نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا انہوں نے لوگوں کی سماجی و معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے میگا ترقیاتی اسکیمیں شروع کیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بطور وزیر اعلیٰ کام کرنے کا پھر موقع ملا تو میں صوبے کو ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024