• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کا اعلان، پولنگ شیڈول کیا ہو گا؟

شائع September 22, 2023
قانون کے مطابق شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی
قانون کے مطابق شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار دینے کے لیے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں حال ہی میں ترمیم کی گئی تھی جس میں انتخابی شیڈول کے اعلان سے لے کر پولنگ کے دن تک کے طریقہ کار کی ٹائم لائن کی وضاحت کی گئی جو کہ تقریباً 54 روز بنتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 (2) کے تحت الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے سات روز کے اندر انتخابی شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔

قانون کے مطابق شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا گیا ہے اور نامزد امیدواروں کی فہرست اس کے اگلے روز شائع کی جائے گی۔

اس طرح سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آٹھ دن، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے چار دن اور اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے سات روز کا وقت دیا گیا ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلہ کیے جانے کے اگلے روز شائع کی جائے گی۔

اگلے روز کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جس کے بعد اگلے دن امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔

انتخابی پروگرام کے مطابق پولنگ کی تاریخ امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت کے بعد 28 دن سے پہلے مقرر کی جانی چاہیے۔

الیکشن ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ تاریخ یا تاریخیں جن پر رائے شماری ہوگی، وہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کے 28 روز سے قبل نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا تھا کہ اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024