• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنا مہکتا ہوا مزے دار ’اچاری چکن‘

شائع September 23, 2023
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنا مزے دار اچاری چکن سالن اپنی منفرد رنگت اور خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے، اس کا اچاری ذائقہ سبھی کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے۔

اگر آپ بھی چکن اور تیکھے مسالے کھانے کے شوقین ہیں تو یہ ترکیب آپ ہی کے لیے پیش کررہے ہیں، کیونکہ اس میں گرم مسالے اور لال مرچیوں کا ذائقہ آپ کے اچاری چکن سالن کو مزید دوبالا کردے گا۔

اچاری چکن سالن بنانے کے لیے یہ اجزا اور ترکیب فالو کریں۔

اجزا

سوکھی لال مرچ 4-5 عدد

زیرہ آدھا چمچ

کلونجی آدھا چائے کا چمچ

میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ

سونف 1 چائے کا چمچ

سرسوں کے بیج 1 چائے کا چمچ

لہسن 6-7 عدد

ادرک 1 انچ کا ٹکڑا

کڑی پتا 15-20

سرسوں کا تیل 1 چمچ

لیموں کا رس 2-3 چمچ

پیاز 2 درمیانی کٹی ہوئی

چکن آدھا کلو

ٹماٹر 2 عدد

دھنیا پاؤڈر آدھا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

گرم مسالہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

پانی 1 کپ یا حسب ضرورت

قصوری میتھی 1 چمچ

ہرا دھنیا

ترکیب

پہلے اچاری مسالہ بنانے کے لیے ایک بلینڈر میں سوکھی لال مرچ، کلونجی، زیرہ، میتھی دانہ، سونف، رائی دانہ ڈال کر پیس لیں۔

اب اس میں سے 1 اور ½ چمچ تیار شدہ اچاری مسالہ بعد میں استعمال کرنے کے لیے محفوظ کرلیں۔

بقیہ اچاری مسالے میں لہسن، ادرک، کڑھی پتی، سرسوں کا تیل، لیموں کا رس، ملا کر پیسٹ بنالیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

ایک برتن میں کوکنگ آئل، پیاز ڈال کر بھونیں اور پھر اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب تیار شدہ اچاری پیسٹ ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور 2-3 منٹ تک پکائیں۔

بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، محفوظ اچاری مسالہ، اچھی طرح مکس کریں اور 2-3 منٹ تک پکائیں۔

اب پانی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر 18-20 منٹ تک پکائیں۔

میتھی کے خشک پتے شامل کریں اور تازہ دھنیا سے گارنش کرکے سرو کریں۔

اس ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024