• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شائع October 2, 2023
ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب اور پاکستان کے وزرا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے— فوٹو بشکریہ ایس پی اے
ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب اور پاکستان کے وزرا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے— فوٹو بشکریہ ایس پی اے

پاکستان اور سعودی عرب نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جہاں اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس یادداشت کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی، جدت کے فروغ اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں اس مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کی جانب سے وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر الصواحہ اور پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے دستخط کیے۔

اس شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں مشترکہ کام کو وسعت دینا، دونوں ممالک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کا جائزہ لینا اور ان کو اہل بنانے کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں کو فروغ اور مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خصوصی صلاحیتوں تک رسائی کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرام کی تیاری ہے۔

یادداشت کے تحت دونوں ممالک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کے نظام کے تعاون کو مضبوط بنانے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز کے لیے اختراعی مراکز، سینٹرز آف ایکسی لینس اور یونیورسٹی کی شاخیں گے۔

اس کے علاوہ دونوں برادر ممالک ڈیجیٹلائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے میدان میں پالیسیوں، ٹیکنالوجیز، سسٹمز اور قانون سازی سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

دونوں فریقین ای گورننس، اسمارٹ انفراسٹرکچر، ای ہیلتھ اور ای ایجوکیشن کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی ڈیجیٹل تحقیق اور اختراع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، گیمز، اور بلاک چین کے استعمال کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے۔

یہ اشتراک سعودی عرب اور پاکستان میں کاروباری افراد اور اداروں کو تکنیکی سرمایہ کاری اور وینچر کیپیٹل کو وسعت دینے کے قابل بنانے کے لیے مشترکہ جدید میکانزم کے ساتھ ساتھ طریقہ کار کی تخلیق اور تلاش میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

دونوں ممالک اپنے فائبر آپٹک نیٹ ورکس، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی کنیکٹیوٹی کو وسعت دے کر اپنا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024