• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیک، پڈنگ اور کٹے ہوئے پھلوں سے بنا ’فروٹ ٹرائفل‘

شائع October 28, 2023
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن

مزے دار اور میٹھے فروٹ ٹرائفل کو پیالے میں 3 تہوں کی صورت میں سجا کر پیش کیا جاتا ہے،ان تہہ میں مکس فروٹ، کیک اور چاہیں تو پڈنگ بھی شامل کرسکتے ہیں۔

کسی بھی تہوار کے موقع پر فروٹ ٹرائفل کو کئی لوگ بڑے شوق سے بنا کر کھاتے ہیں، 6 سے 7 لوگوں کے لیے اس مزیدار میٹھے کھانے کی ترکیب اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو نیچے دی ہوئی ہدایت پر عمل کریں:

اجزاء:

دودھ 1 لیٹر

چینی آدھا کپ یا حسب ذائقہ

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر 6کھانے کے چمچ

سیب کے ٹکڑے ½ کپ

آم آدھا کپ

انگور آدھا کپ

کیلے آدھا کپ

فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ فوڈ فیوژن

آڑو آدھا کپ

چینی (کیسٹر شوگر) 2 چمچ یا حسب ذائقہ

اسمبلنگ کے لیے :

سادہ کیک کے ٹکڑے

سُرخ جیلی

سبز جیلی

کسٹرڈ

مختلف پھلوں کوکیوبز میں کاٹ لیں

چیری

چاکلیٹ کیک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں

ترکیب:

ایک کڑاہی میں دودھ، چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال لیں

اب چھوٹے پیالے میں ایک کپ دودھ اور ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے کڑھائی میں آہستہ آہستہ ڈالتے جائیں اور اس وقت تک چمچ چلاتے رہے جب تک گاڑھا نہ ہوجائے۔

اب چولہا بند کردیں اور کسٹرڈ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

ایک پیالے میں سیب، آم، انگور، کیلا، آڑو، کیسٹر شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر جیلی کو کیوبز میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

سرونگ ڈش میں سادہ کیک کے ٹکڑے، ریڈ جیلی، گرین جیلی، تیار کیا ہوا کسٹرڈ ڈال کر پھیلائیں پھر دوبارہ دوسری تہہ میں مکس فروٹ ڈال کر کسٹرڈ کی دوسری تہہ پھیلا دیں پھ جیلی، چیری اور چاکلیٹ کیک سے گارنش کریں اور سرو کریں!

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024