• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں314 پوائنٹس کا اضافہ

شائع November 2, 2023
کے ایس ای-100 انڈیکس گزشتہ روز 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا— فائل/فوٹو:ڈان
کے ایس ای-100 انڈیکس گزشتہ روز 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا— فائل/فوٹو:ڈان

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 314.13 یا 0.6 فیصد اضافے کے بعد 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ روز 52 ہزار 342.63 فیصد پر بند ہوا تھا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 2 بج کر 8 منٹ پر 322 پوائنٹس یا 0.61 فیصد اضافے کے بعد 52 ہزار 664 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

یہ پیش رفت الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 11 فروری کو کرانے کی یقین دہانی کے بعد سامنے آئی، جس سے سیاسی استحکام کا عندیہ ملتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد مسلسل چار روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے۔

اس کے علاوہ اکتوبر میں مہنگائی 26.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مستقبل قریب میں مہنگائی کم ہوگی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد سہیل نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رفتار کم ہو کر 1.08 فیصد رہی، جو گزشتہ مہینے 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 52 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے سربراہ رضا جعفری نے کہا تھا کہ معیشت پر زیادہ توجہ، آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی معاملات سے متعلق مثبت امکانات اور آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی امید مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024