• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

اسٹاک ایکسچینج نئی بُلند ترین سطح پر، انڈیکس 54 ہزار کی سطح عبور کر گیا

شائع November 7, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا جہاں ایس ای-100 انڈیکس 54 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا اور ماہرین اس سنگ میل کے حصول کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض پروگرام کے پہلے جائزے کی بروقت تکمیل کو قرار دے رہے ہیں۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 27 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 386 پوائنٹس یا 0.72 فیصد اضافے کے بعد 54 ہزار 246 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جس کا اختتام گزشتہ روز 53 ہزار 860 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

دوپہر 12 بجے کے قریب انڈیکس ایک موقع پر 54ہزار 312 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن اس کے بعد بتدریج کمی کا سلسلہ شروع ہوا۔

دن کے اختتام تک مزید 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس گزشتہ روز 53ہزار 860.36 کے مقابلے میں 53ہزار 711.46 پر بند ہوا۔

رواں برس کے ایس ای-100 انڈیکس میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، یہ پیش رفت آئی ایم ایف کی جانب سے جولائی میں 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد سامنے آئی، جس کے سبب ڈیفالٹ کا خدشہ ختم ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار، آئی ایم ایف جائزے کی بروقت تکمیل کے لیے پُرامید ہیں، جس کی وجہ سے مثبت رجحان جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویلیوایشن بہت پرکشش ہے اور ہر کوئی (حصص) خریدنا چاہتا ہے۔

ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ سلمان نقوی نے بتایا کہ مارکیٹ میں تیزی کی متعدد وجوہات ہیں، اہم وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کے جائزے کے حوالے سے جو بات چیت چل رہی ہے، وہ خاصی حوصلہ افزا ہے کیونکہ پاکستان نے عالمی ادارے کے بہت سارے بینچ مارک پورے کر لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے بہت حد تک امکان ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی قسط کا اجرا ہو جائے گا، اس کے بعد دو طرفہ اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو فنڈنگ جاری کر دیں گے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ریٹنگ بھی بہتر ہوگی۔

سلمان نقوی نے مزید کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر بہتری ہوئی، اس کے ساتھ شرح سود میں کمی کی باتیں ہو رہی ہیں، اس بات کا امکان ہے کہ دسمبر میں مانٹیری پالیسی جائزے میں شرح سود کم ہوگی۔

ٹریس مارک نے ایکس پر بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 54 ہزار پوائنٹس عبور کرکے تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عارف حبیب لمیٹڈ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات کے پیش نظر ہفتے کا مضبوط آغاز سیمنٹ اور اسٹیل کے شعبوں میں تیزی کے ساتھ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024