• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہونڈا نے کار پلانٹ کی بندش میں توسیع کر دی

شائع November 8, 2023
شہزاد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ یونٹ نمبر 1 کی پیداواری سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
شہزاد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ یونٹ نمبر 1 کی پیداواری سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے پلانٹ کی بندش میں مزید 2 دن (8 تا 9 نومبر) دن کی توسیع کر دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس نے 24 اکتوبر سے 7 نومبر کے دوران پیداواری سرگرمیاں معطل کر رکھی تھیں۔

اسٹاک فائلنگ میں کمپنی نے بتایا کہ انوینٹری کی موجودہ سطح اور پرزہ جات کی قلت نے کمپنی کی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

شرمین ریسرچ نے بتایا کہ کار اسمبلرز کو ایک بار پھر سی کے ڈی کی درآمدات کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے، ستمبر میں اس کی درآمدات 4 ماہ کی کم ترین سطح 5 کروڑ 40 لاکھ پر آ گئی ہے۔

خیال رہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے اپنے پلانٹ کو 17 اکتوبر سے ایک مہینے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ نے بتایا تھا کہ 24 اکتوبر سے 8 دن کے لیے پیداواری سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں، کیونکہ کم انوینٹری اور پرزوں کی قلت کے سبب سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے۔

ستارہ پروکسائیڈ کا پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان

ستارہ پروکسائیڈ لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے اسٹاک فائلنگ میں بتایا کہ پیداواری سرگرمیاں 8 نومبر سے مزید 30 دن کے لیے معطل رہیں گی۔

شہزاد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ یونٹ نمبر 1 کی پیداواری سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں، جسے 29 ستمبر سے عارضی بنیادوں پر بند کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024