• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بلوچستان: حق دو تحریک کے سربراہ زیر حراست، چمن دھرنے میں شرکت سے روک دیا گیا

شائع November 11, 2023
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن 24 گھنٹے سے گھر میں نظر بند ہیں— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ/ٹوئٹر
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن 24 گھنٹے سے گھر میں نظر بند ہیں— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ/ٹوئٹر

حق دو تحریک کے بانی اور بلوچستان میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمٰن کو چمن میں جاری دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے جمعہ کو حراست میں لے لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق افسران کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے دورہ چمن کا مقصد احتجاجی دھرنے کی حمایت کرنا تھا، جو مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجروں کی جانب سے حکومت کی نئی افغان سرحدی کراسنگ پالیسی کے خلاف جاری ہے، جس میں پاسپورٹ اور مصدقہ ویزا درکار ہے۔

پولیس افسران سینئر اہلکار کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے الغنی اسٹریٹ پر قائم صوبائی دفتر الفلاح پہنچے اور سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن کو دورہ چمن منسوخ کرنے کا کہا۔

حق دو تحریک کے بانی نے وضاحت دی کہ وہ محض مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، جو بذریعہ شناختی کارڈ پرانے سرحدی کراسنگ نظام کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ترجمان عبدالولی شکیل نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن 24 گھنٹے سے گھر میں نظر بند ہیں، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر انتظامیہ کو امن و امان کی صورتحال بنائے رکھنے کی یقین دہانی کروائے جانے کے باوجود یہ کارروائی کی گئی۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے پارٹی دفتر سے پولیس ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین حسین واڈیلا نے ٹوئٹ کیا کہ ’طاقت کے ذریعے مظلوموں کی آواز دبانا زیادہ عرصے تک نہیں چلے گا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024