• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

شانگلہ: پرانے سیاست دان آج بھی انا کی سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

شائع December 7, 2023
بلاول بھٹو کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے —فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے —فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاست دان آج بھی انا کی سیاست کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کا دل سے مشکور ہوں، آج بھی بےنظیر بھٹو شہید کے جیالے میدان میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، غربت، مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہمیں انا کی پرانی سیاست کو ترک کرنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پرانے سیاست دان آج بھی انا کی سیاست کر رہےہیں، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاسست عروج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو اختلاف کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچا دیا گیا ہے، پرانے سیاستدانوں کو عوام کو نہیں دیکھ رہے اور نہ ہی مستقبل کا کوئی پلان ہے، ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی، سیاسی جنت عوام کی قدموں کے نیچے ہے، ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے اور دوسری طرف بدتر معاشی صورتحال، ان کی سیاست یہ ہے کہ اپنی جیبیں کیسے بھرنی ہیں، ہمیں اپنی نہیں، عوام کی جیبیں بھرنی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں 19 سال سے سیاست کر رہا ہوں اور میرے ہاتھ صاف ہیں، اگر عوام کو روزگار دینا جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کروں گا، اپنی جیب بھرنے کے بجائے عوام کی جیب بھرنا چاہتا ہوں، مزدور کے خوشحال ہونے تک ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024