• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی وصول، جمع کروانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

شائع December 21, 2023
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والےعام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، اہم سیاسی رہنماؤں نے حلقوں کا انتخاب کرلیا۔

نواز شریف کے لیے لاہورکے این اے 130 اور این اے 15 مانسہرہ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے، شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242، لاہور کے این اے 123 اورصوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار ہوں گے۔

مریم نواز این اے 119 اوراسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے لیے انتخابات لڑیں گی، حمزہ شہباز این اے 118 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو نے این اے 194 لاڑکانہ کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے، رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی این اے 148 ملتان سے الیکشن لڑیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد کے 3 حلقوں سے انتخابی میدان میں اتریں گے، صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ این اے 59، 64 اور 69 سے انتخابی میدان میں اتریں گے، وہ پی پی 32، 33 اور34 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

آئی پی پی کے قائدین جہانگیر ترین اور علیم خان نے 3، 3 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی لیے، جہانگیر ترین کی بیٹی مہر خان ترین این اے 155 لودھراں، پی پی 227 سے انتخاب لڑیں گی۔

کراچی میں حلقہ این اے 242 اورپی ایس 111 سے ایم کیوایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال امیدوار ہوں گے۔

تمام ریٹرنگ افسران کے دفاتر میں جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری کردی گئی ہے، امیدوارواں کی درخواست پر پہلے دن کل 396 کاغذات نامزدگی جاری ہوئے، کُل 214 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

بہاول پور میں عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوسرے روز 5 این اے اور 10 پی پی حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جارہے ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کا کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایبٹ آباد ضلع بھر عام انتخابات کےلیے نامزدگی فارم وصولی کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

مٹیاری ضلع میں فارم وصول کرنے والوں میں سب زیادہ تعداد آزاد امیدواروں کی ہے، مٹیاری پی ایس 57 سے جی ڈی اے کے تیمور شاہ جاموٹ، پی ایس 56 پر نصیرمیمن نے فارم وصول کیے۔

این ای 216 پر ن لیگ کے بشیر میمن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم جمیل الزماں نے فارم وصول کیے۔

مٹیاری ضلع میں فارم وصول کرنے والوں میں سب زیادہ تعداد آزاد امیدواروں کی ہے، این اے 199 کی نشست کے لیے 26 امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کیے، این اے 198 کی نشست کے لیے 16امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کیے۔

پی ایس 19 میرپورماتھیلو کے لیے 32 امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کیے، پی ایس 18 تحصیل اوباڑو کی نشست کے لیے 16 امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کل تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024