• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع

شائع December 22, 2023
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز تھا جس کے دوران امیدواروں کی جانب سے دستاویزات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا تھا جس کا آج آخری روز تھا جب کہ الیکشن کمیشن سے کئی سیاسی جماعتوں نے کاغذات نامزدگی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین شیڈول کے مطابق امیدوار 24 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024