• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

سائفر کیس سنجیدہ مسئلہ ہے، پیچھے کی کہانی جاننے کیلئے ججز انکوائری کرائیں، بلاول بھٹو

شائع December 24, 2023
بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کا  نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن کے بعد ان کا  نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا—فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن کے بعد ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام مشکل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، میں عوام سے ان کا ساتھ مانگتا ہوں، کسانوں اور مزدوروں کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران سے ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، مخالفین کو دعوت دیتے ہیں کہ ایک ہو کر ہمارا مقابلہ کریں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم بھیجےگئی سائفر کاپی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، سائفر کیس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، سائفر کے پیچھے کہانی جاننے کے لیے ججز انکوائری کرائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں چل رہی۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن کے بعد ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024