• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کیلئے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، سعید غنی

شائع December 24, 2023
انہوں نے کہا کہ کراچی میں مضبوط ترین امیدوار میدان میں لائیں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ کراچی میں مضبوط ترین امیدوار میدان میں لائیں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و مرکزی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کے لیے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے جبکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو سرگرمی سے انتخابی مہم چلارہی ہے۔

کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 105 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی الیکشن سے فرار کی کوشش نہیں کی جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مضبوط ترین امیدوار میدان میں لائیں گے، کچھ لوگوں کی خواہش ہوسکتی ہے کہ الیکشن نہ ہوں لیکن ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کے لیے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، جبکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو سرگرمی سے انتخابی مہم چلارہی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ 2018 میں عرفان اللہ مروت کو بدترین شکست ہوئی، ایسے امیدوار جو صرف الیکشن میں نظر آتے ہیں ان کو لوگ پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ عرفان اللہ مروت حلقے میں نسلی تعصب پھیلا رہے ہیں، عوام اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے انتخابات نہیں مذاکرات کروائے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024