• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان غریب ملک نہیں، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے، آصف زرداری

شائع December 27, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے، مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے کہ ان کی سوچ نہیں جاگتی۔

گڑھی خدا بخش میں بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ’ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ نہیں جاگتی، عوام کے مسائل صرف سیاستدانوں کو نظر آتے ہیں، پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا ہے، عوام کا حق سنبھالا ہے اور آئندہ بھی عوام کا حق ادا کرتی رہے گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں کہ قرض اتار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جو وعدے کیے ہیں سب پورے کریں گے، اپنی زبان سے کبھی نہیں پھرے، عوام صبر کریں، لحاظ کریں، پاکستان کو بنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024