• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج مثبت ہے، ہمارا مقصد یہاں سے جیت کر جانا ہے، میر حمزہ

شائع December 28, 2023
انہوں نے کہا کہ عبداللہ پاکستان کے بہترین فیلڈر میں سے ایک ہیں۔ فوٹو:اسکرین شاٹ
انہوں نے کہا کہ عبداللہ پاکستان کے بہترین فیلڈر میں سے ایک ہیں۔ فوٹو:اسکرین شاٹ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج انتہائی مثبت ہے، ہمارا مقصد ہے کہ ہم یہاں سے جیت کے جائیں۔

میلبورن ٹیسٹ میں تیسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ آج بہت اچھا دن تھا، بولرز نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور آسٹریلوی ٹیم نے 6 وکٹیں گنوا دی، ہم صبح دوبارہ سے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، ہم ابھی بھی کھیل میں شامل ہیں، ہم نے پچ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور آخر میں ہمیں اچھے نتائج بھی دیکھنے کو ملے۔

عبداللہ شفیق کی جانب سے کیچ چھوڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عبداللہ پاکستان کے بہترین فیلڈر میں سے ایک ہیں اور کیچز چھوڑنا کھیل کا حصہ ہے، کوئی بات نہیں، آج ہمارے کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج انتہائی مثبت تھی اور ہم مزید وکٹیں حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میلبورن اسٹیڈیم میں دنیا کی بہترین ٹیم کے ساتھ کھیلنا میرا خواب تھا، اتنے لمبے عرصے بعد دوبارہ کھیلتے ہوئے میں خود سے یہ کہہ رہا تھا کہ اگر مجھے اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل سطح پر کھیلنا ہے تو اپنے آپ کو منوانا ہوگا، اگر آپ میرے پچھلے 3 میچز دیکھیں تو میں نے اچھی بولنگ کی لیکن میں وکٹ نہیں لے سکا اور یہی وجہ ہے کہ آج کے میچ میں میں وکٹس لینا چاہتا تھا اور مجھے اچھا موقع بھی ملا۔

امیر حمزہ نے بتایا کہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے بہترین ہے، بال سوئنگ ہو رہی ہے، میرے ذہن میں یہی تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملے گا میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، پہلے ٹیسٹ میں خرم شہزاد اور دیگر بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، میرے خیال میں بولرز کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ ہے کچھ سوئنگ اچھا کرتے ہیں کچھ رفتار پر کھیلتے ہیں اور اسی طرح بیٹرز کو ڈسٹرب کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب سے آسٹریلیا آئے ہیں پریکٹس کر رہے ہیں ، ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہم یہاں سے جیت کے جائیں، ہم نے 16 آؤٹ کردیے ہیں اور کوشش کریں گے کہ 20 آؤٹ کریں اور میچ جیتیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024