توشہ خانہ سے تحائف لے کر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

شائع December 29, 2023
تحریری فیصلے میں جج نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے بھیجا — فائل فوٹو
تحریری فیصلے میں جج نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے بھیجا — فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس راحیل کامران نے درخواست پر سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو پہلے سیشن کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تھا، قانون کے مطابق ہائی کورٹ میں براہ راست درخواست دائر نہیں ہوسکتی، سیشن کورٹ میں شکایت دائر جبکہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر ہو سکتی ہے۔

تحریری فیصلے میں جج نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے بھیجا، موجودہ درخواست میرٹ کے برعکس ہے اس لیے عدالت مسترد کرتی ہے۔

درخواست شہری تنویر سرور نے دائر کی تھی جس میں توشہ خانہ سے تحائف لے کر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024