• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نگران حکومت کا صوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

شائع December 29, 2023
صوبے میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے— فائل فوٹو: آن لائن
صوبے میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے— فائل فوٹو: آن لائن

صوبہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کی اہمیت کے پیش نظر نگران حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لائیو اسٹاک کی پیداوار میں پانچ گنا اضافے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے کنوینر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک ابراہیم حسن مراد ہوں گے۔

صوبائی وزیر کی زیر سربراہی کمیٹی تجاویز مرتب کرے گی اور لائیو اسٹاک کے نرخ مقرر کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی۔

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے اور طویل پریزنٹیشنز کی بجائے مختصر اور جامع پلان تیار کیا جائے گا تاکہ فوری عملدرآمد ممکن ہو سکے۔

اس کے علاوہ صوبے میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق تمام اضلاع میں ہو گا۔

وزیر اعلیٰ نے لائیو اسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے کمیٹی سے 4 روز میں حتمی پلان طلب کر لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے اور اس کا مقصد قابل عمل پلان مرتب کر کے خلیجی ممالک میں لائیو اسٹاک کی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ وقت ضائع کیے بغیر پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024