• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

حرا عمر کو ’نشہ آور مشروب‘ کیساتھ تصویر پر تنقید کا سامنا، اداکارہ کا ردعمل

شائع December 31, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا عمر کو سوشل میڈیا پر ’نشہ آور مشروب کی طرح دکھنے والی بوتل‘ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید پر اداکارہ نے بھی کرارا جواب دیا۔

چند روز قبل حرا عمر نے انسٹاگرام پر مالدیپ کے دورے کی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہیں سمندر کے سامنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے مداحوں کو کرسمس کی مبارک باد بھی دی، تصویر میں اداکارہ کے ساتھ ایک شیشے کی بوتل اور گلاس میں مشروب بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں شیشے کی بوتل اور گلاس میں مشروب دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا کہ اداکارہ ’نشہ آور مشروب‘ پی رہی ہیں، کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی یہ بوتل دیکھ کر کہہ سکتا ہے کہ اس میں یقیناً نشہ آور مشروب ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد حرا عمر نے کیپشن کو ایڈٹ کرکے واضح کیا گلاس اور بوتل میں صرف ’جوس‘ ہے، وہ الکحل کا استعمال نہیں کرتی اور نہ اسے پینے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے ایک اور تصویر شئیر کرکے طویل کیپشن کی مدد سے معاملے کو مزید واضح کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب دیا کہ انسان کی ظاہری شخصیت کا مزاق اڑانا اللہ کی بنائی ہوئی چیز کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ تصویر میں گلاس میں موجود مشروب انگور کا جوس ہے، لیکن اچھا دکھنے کے لیے میں نے اس میں تھوڑا سا پانی ملایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ شیشے کے گلاس میں پانی کے ساتھ بھی تصویر لگاتی ہیں تب بھی لوگ اسے نشہ آور مشروب سمجھ کر غلطی کرتے ہیں۔

لباس پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے حرا عمر نے کہا کہ وہ پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور مالدیپ جیسے دیگر مسلم ممالک میں مغربی لباس پہنتی ہیں۔

حرا عمر نے کہا کہ وہ ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرنے کے لیے شلوار قیمض پہنتی ہیں کیونکہ یہ ان کے کام کا حصہ ہے۔

اداکارہ نے مشورہ دیا کہ جو لوگ لباس اور گلاس میں مشروب کو دیکھ کر تبصرہ کرنے لگتے ہیں انہیں اپنا ایمان پختہ کرنے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025