نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹربیونل میں چیلنج
مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق درخواست وقار خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی اور درخواست پر سماعت 5 جنوری کو ہو گی۔
پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں جسٹس کامران حیات میاں خیل درخواست کی سماعت کریں گے۔
نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل شہری شاہد رفیق کی مدعیت میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا اس لیے وہ الیکشن کے اہل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود بھی ریٹرننگ افسر کے پاس حاضر نہیں ہوئے اس لیے کاغذات مسترد کیے جائیں۔