• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’سمجھ نہیں آتا چھوٹی باتوں پر کیوں مسترد کیے‘، عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور

شائع January 3, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی کے میانوالی کے حلقے این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی منظور کرکے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فیصلہ سنا دیا، اور ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ٹربیونل نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ریٹرننگ افسران ( آر اوز) نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے۔

ٹربیونل نے آر او کو حکم دیا کہ عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بیرسٹر عمیر نیازی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024