• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

الیکشن کمیشن 8 فروری کو بروقت انتخابی نتائج کے حصول کیلئے متحرک

شائع January 3, 2024
ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں آر اوز  کے دفاتر میں آپٹیکل فائبرز بچھانے میں مصروف ہیں — فائل فوٹو
ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں آر اوز کے دفاتر میں آپٹیکل فائبرز بچھانے میں مصروف ہیں — فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) 8 فروری کو بروقت انتخابی نتائج کے حصول کے لیے متحرک ہے اور کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں آر اوز کو انٹرنیٹ کی دستیابی کے لیے کام جاری ہے۔

ڈان نیوز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں آر اوز کے دفاتر میں آپٹیکل فائبرز بچھانے میں مصروف ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 859 آر اوز کو ’جدید وائرلیس ڈیوائس‘ کی فراہمی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جدید وائرلیس ڈیوائس کے ساتھ الیکشن کمیشن نے آر اوز کو چار مختلف موبائل نیٹ ورک کی سمز بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چار موبائل نیٹ ورک کی سمز آراوز کو بروقت رابطے کی سہولت کی فراہمی میں معاونت کریں گی۔

ذرائع نے کہا کہ ہر آر او اپنے علاقے میں دستیاب موبائل نیٹ ورک کے سگنلز کے مطابق سم استعمال کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی جانب سے فائبر آپٹیکل بچھانے کا کام کل تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکش کمیشن تمام آراوز کو آنٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ راؤٹر بھی فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024