عابد شیر علی کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل، ریٹرننگ افسر ریکارڈ سمیت طلب

شائع January 6, 2024
اپیل کنندہ نے کہا کہ ٹربیونل ریٹرننگ افسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔—فوٹو: ڈان نیوز
اپیل کنندہ نے کہا کہ ٹربیونل ریٹرننگ افسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔—فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کی ایپلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونےکے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور ایپلٹ ٹربیونل مقدمے کی سماعت کی، حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر نے عابد شیر علی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروایا گیا حلف نامہ جھوٹ پر مبنی ہے، حلف نامے میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمہ کی تفصیلات چھپائی گئی ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ ٹربیونل ریٹرننگ افسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024