• KHI: Maghrib 7:03pm Isha 8:26pm
  • LHR: Maghrib 6:44pm Isha 8:14pm
  • ISB: Maghrib 6:53pm Isha 8:26pm
  • KHI: Maghrib 7:03pm Isha 8:26pm
  • LHR: Maghrib 6:44pm Isha 8:14pm
  • ISB: Maghrib 6:53pm Isha 8:26pm

ملک کے مختلف اضلاع سے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

شائع January 6, 2024
ترجمان نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں— فائل فوٹو: اے پی
ترجمان نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں— فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں ہر گزرتے دن کے ساتھ ماند پڑتی محسوس ہو رہی ہیں کیونکہ پاکستان کے مختلف اضلاع سے اکٹھا کیے گئے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے بتایا کہ ملک کے مختلف اضلاع سے اکٹھے کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوئی جو باعث تشویش بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور کے تین، حیدر آباد کے دو اور کراچی شرقی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی کے ایک، ایک نمونے میں بھی وائرس پایا گیا۔

ان کا کہنا تھا اس کے علاوہ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس رپورٹ ہوا۔

ترجمان ساجد شاہ کے مطابق تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پولیو ویکسینیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے اور والدین سے اپیل کی کہ 5سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025