صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

شائع January 7, 2024
9 مئی مقدمات میں گرفتار صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: ایکس
9 مئی مقدمات میں گرفتار صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: ایکس

لاہور ہائی کورٹ ایپلیٹ ٹریبیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ 9 مئی مقدمات میں گرفتار صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

تاہم ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے جس کے بعد صنم جاوید کی جانب سے آر او کے اس فیصلے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024