• KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm
  • KHI: Asr 4:36pm Maghrib 6:15pm
  • LHR: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • ISB: Asr 4:06pm Maghrib 5:47pm

سردی میں اضافہ، خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

شائع January 7, 2024
ذرائع نے کہا کھولے گئے اسکولوں میں حاضری ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوگی — فائل فوٹو: رائٹرز
ذرائع نے کہا کھولے گئے اسکولوں میں حاضری ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوگی — فائل فوٹو: رائٹرز

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں پرائمری اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کو کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار کو ایک گھنٹہ بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھولے گئے اسکولوں میں حاضری ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024