سندھ: نجی اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنانے کیلئے ہدایت نامہ جاری

شائع January 9, 2024
ہدایت نامے میں اسکولوں کو شام 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہدایت نامے میں اسکولوں کو شام 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی سمیت سندھ بھر میں پولنگ اسٹیشن بنانے کے لیے منتخب کردہ نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرپرائیوٹ اسکول رفیعہ جاوید کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اسکولوں کو شام 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کسی بھی وقت اسکولوں کا دورہ کر سکتے ہیں، ہفتہ اور اتوار کو بھی اسکول کھلے رہیں گے۔

رفیعہ جاوید کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے نجی اسکول اپنی تیاری مکمل رکھیں، اسکولوں میں بجلی، پینے کا پانی، واش روم کی سہولیات یقینی بنائی جائیں، لاپراوہی برتنے پر اسکول کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024