• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

شائع January 9, 2024
30 دسمبر کو ریٹرننگ افسر نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔ — فائل فوٹو: ڈان نیوز
30 دسمبر کو ریٹرننگ افسر نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔ — فائل فوٹو: ڈان نیوز

سوات کی الیکشن ایپلیٹ کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ مراد سعید کا مختیار نامہ اٹیسٹیڈ نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر خود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو ریٹرننگ افسر نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

ریٹرننگ افسران نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی اس بنیاد پر مسترد کر دیے تھے کہ عدالتوں نے انہیں مختلف مقدمات میں مطلوب قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024