• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

حکومت میں آکر بلوچستان میں ہسپتالوں کا مسئلہ ہو یا گیس کا، سب حل کریں گے، آصف علی زرداری

شائع January 9, 2024
آصف علی زرداری — فائل فوٹو: اے ایف پی
آصف علی زرداری — فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد آنے والی عوامی حکومت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی و بہبود پر توجہ دے گی۔

بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں انتخابی جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان کے مسائل کو سمجھتی ہے، بلوچستان میں ہسپتالوں کا مسئلہ ہو یا گیس کا، مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت ایسے اقدام اٹھائے گی جس سے بلوچستان کے عوام کے لیے روزگار اور آمدنی کے مواقع میسر آئیں گے۔

دریں اثنا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور کسانوں کی بات کی ہے، شہدا کی وارث جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، شہدا کے ورثا کبھی نہ سمجھیں کہ وہ تنہا ہوگئے ہیں، کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری شہدا کے لواحقین کے وارث ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024