• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت میں گیند سر پر لگنے سے کرکٹر چل بسا

شائع January 10, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ پر کھڑے 52 سالہ کرکٹر سر پر قریبی پچ پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ کی گیند لگنے سے چل بسا۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل مقامی سطح پر دو ٹی 20 میچز کھیلے جارہے تھے، یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ صرف 50 یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے درمیان تھا۔

محدود جگہ اور وقت کی کمی کی وجہ سے حکام کو ایک ہی مقام پر بیک وقت دو کرکٹ میچز شیڈول کرنا پڑے، دونوں میچز مختلف وکٹوں پر کھیلے جارہے تھے لیکن ایک دوسرے سے قریب تھے۔

اس دوران ایک میچ میں بلے باز نے شاٹ مارا تو گیند دوسری پچ پر چلی گئی، جو فیلڈنگ کرنے والے 52 سالہ کھلاڑی جیش سوالا کے سر پر لگی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

گیند مخالف سمت سے آنے کی وجہ سے کھلاڑی کا دھیان نہیں گیا، کان کے پیچھے گیند لگنے سے وہ نیچے گر گئے اور پھر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

اگرچہ یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی کھلاڑی کسی دوسرے میچ سے گیند لگنے سے زخمی ہوا ہو، البتہ یہ پہلا افسوسناک واقعہ ہے جہاں اس طرح کی چوٹ کے نتیجے میں کسی شخص کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی رپورٹ درج کردی ہے جہاں پولیس نے واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024